Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈین جونز کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ نیوزی لینڈ میں کرانے کا مشورہ

شائع 04 جون 2020 01:29pm

میلبرن: سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے رواں برس آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ نیوزی لینڈ میں کرانے کا مشورہ دے دیا۔ سوشل میڈیا پر لکھا کہ وہاں کی حکومت نے کورونا وائرس پر خاصی حد تک قابو پاليا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ نیوزی لینڈ میں آئندہ ہفتے سماجی فاصلے کی پابندی ختم کئے جانے کا امکان ہے، شائقین کو اسٹیڈیم جانے کی اجازت مل سکتی ہے۔ ورلڈکپ نیوزی لینڈ شفٹ کرنا بہتر آپشن ہوگا۔